قائد اعظم یونیورسٹی میں 22 اور 25 نومبر کو تعلیمی سرگرمیاں ملتوی

اسلام آباد : قائد اعظم یونیورسٹی نے 22 اور 25 نومبر کو تمام تعلیمی سرگرمیاں اور امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

 

اس فیصلے کے مطابق ان دنوں یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند رہے گی۔ یہ اقدامات اسلام آباد اور راولپنڈی میں سڑکوں کی بندش اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔

 

یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی سڑکیں دوبارہ کھلیں گی، تعلیمی سرگرمیاں اور امتحانات شروع کر دیے جائیں گے، تاہم امتحانات دوبارہ شروع کرنے کے لیے کم از کم تین دن کا وقت دیا جائے گا۔