اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کی 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاجی کال کو وقت کے لحاظ سے غیر موزوں قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بار بار احتجاج کرنے سے اس کا اثر ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن ان کے پاس مؤثر حکمت عملی بنانے والے افراد کی کمی ہے۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مذاکرات عمران خان کی رہائی کے بعد ہی شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا نعرہ "اب نہیں تو کبھی نہیں” ثابت کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ظلم کے نظام کو چیلنج کریں گے یا غلامی قبول کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا نظریہ ہمارا عزم ہے، جو دن بدن مضبوط ہو رہا ہے اور کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔