نیویارک: کرسٹیز نیلام گھر میں رینی میگریٹی کی مشہور پینٹنگ "L’empire des lumières” (دی ایمپائر آف لائٹ) 121 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی، جس کی بولی 95 ملین ڈالر سے شروع ہوئی تھی۔
یہ پینٹنگ 1954 میں تخلیق کی گئی تھی اور رینی میگریٹی کے 27 اہم فن پاروں میں شمار کی جاتی ہے، جو 20 ویں صدی کے آرٹ کا ایک عظیم نمونہ سمجھی جاتی ہے۔ پینٹنگ کے سابق مالک ڈیزائنر میکا ارٹیگن تھے۔
نیلامی میں میگریٹی کی دو اور پینٹنگز "La cour d’amour” اور "La Mémoire” بالترتیب 10.53 ملین ڈالر اور 3.68 ملین ڈالر میں فروخت ہوئیں۔