آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی نئی رینکنگ کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے تلک ورما نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 69 درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر جگہ بنالی ہے۔

دوسری جانب، بھارت کے سوریا کمار یادیو، پاکستان کے بابراعظم اور محمد رضوان ایک ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب چوتھے، پانچویں، اور چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔