علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کی ملاقات مکمل ہوگئی۔

یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما بغیر میڈیا سے گفتگو کیے جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

اس سے پہلے گزشتہ روز بھی علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی تھی، جس میں 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کو اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت بھی دی گئی تھی۔