امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے پر ووٹنگ رواں ہفتے ہوگی

واشنگٹن : امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لیے پیش کی گئی قرارداد پر رواں ہفتے کے آخر میں ووٹنگ کی جائے گی۔

 

یہ قرارداد امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق، چونکہ امریکی سینیٹ میں اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کی اکثریت ہے، اس لیے اس قرارداد کے منظور ہونے کا امکان کم ہے۔ تاہم اس پر ہونے والی ووٹنگ امریکی سیاست میں اہمیت رکھتی ہے۔