نئی دہلی:بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت سے دستبردار ہو گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کے لیے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ) جاری نہیں کیا اور پاکستان جانے کی اجازت نہ دی۔
یاد رہے کہ بلائنڈ کرکٹ ٹی20 ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہو رہا ہے، اور پاکستان اپنے افتتاحی میچ میں 23 نومبر کو جنوبی افریقا کا مقابلہ لاہور میں کرے گا۔