نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا

اسلام آباد : نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لینا اور انسدادِ دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتِ حال کا تجزیہ کرنا ہے۔

 

اس اجلاس میں اہم شخصیات شرکت کریں گی، جن میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شامل ہوں گے۔

 

اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی اور صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے، ساتھ ہی انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ انسدادِ دہشت گردی کی حکمت عملی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔