کراچی: مکیش کمار چاولہ کو سندھ کابینہ میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مکیش کمار چاولہ سے وزیر کا حلف لیا۔ چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے اس تقریب کی نظامت کے فرائض ادا کیے۔
حلف برداری کی اس تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے دیگر اراکین اور سندھ اسمبلی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔
مکیش کمار چاولہ کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا وزیر مقرر کیا گیا ہے، اور اس تعیناتی کا نوٹیفکیشن دو دن قبل جاری کیا گیا تھا۔