ہوبارٹ : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
حسیب اللہ اور جہانداد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور سلمان علی آغا کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ حسیب اللہ اس میچ میں وکٹ کیپر کے طور پر کھیلیں گے، جبکہ نسیم شاہ بھی اس میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پلیئنگ الیون میں سلمان علی آغا کے ساتھ صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، اور محمد عرفان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، عباس آفریدی،جہانداد خان، حارث رؤف شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پاکستان پہلے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز ہار چکا ہے اور آخری میچ میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے اسے جیتنے کی ضرورت ہے۔