عطا اللّٰہ عیسیٰ خیلوی اور بوہیمیا کی ملاقات، مداحوں کے دل جیت لیے

 

لندن :لندن میں پاکستانی لوک گلوکار عطا اللّٰہ عیسیٰ خیلوی اور پنجابی ریپر و میوزک پروڈیوسر بوہیمیا کی ملاقات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ بوہیمیا نے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے عطا اللّٰہ کے پیروں میں بیٹھ کر ان سے محبت اور احترام کا مظاہرہ کیا، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس کے ساتھ، برطانوی پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان اور بوہیمیا کی ویڈیو کال نے بھی توجہ حاصل کی۔ اس دوران چاہت نے اپنا مشہور گانا بدو بدی سنایا اور بوہیمیا کو ایک شعر سنایا، جس پر بوہیمیا نے مزاحیہ انداز میں کہا، "ہمارا نیا گانا بوہیمیا بوم آ رہا ہے!”

بوہیمیا ان دنوں لندن کے دورے پر ہیں، جہاں ان کی ملاقاتیں اور ویڈیوز مداحوں کو خوب محظوظ کر رہی ہیں۔