آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے سکھ فار جسٹس کو اجازت دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، آکلینڈ میں کل خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد ہوگا، جس کے لیے
مقامی حکومت اور پولیس نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ریفرنڈم آکلینڈ کے مرکزی علاقے او ٹی اسکوائر پر ہوگا، جہاں اس کے لیے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ نے نیوزی لینڈ کے ہم منصب سے اس معاملے پر بات کی تھی، جس کی تصدیق نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی کی ہے۔