حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا

 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکم دسمبر تک کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 248 روپے 38 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

دیگر مصنوعات میں لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لیٹر میں دستیاب رہے گا۔

دوسری جانب، مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 2 فیصد اضافہ ہوا۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران 5.18 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.08 ملین ٹن تھیں۔