مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ، اسموگ کے خاتمے کی امید

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے تصدیق کی کہ مقامی ٹیکنالوجی کے ذریعے کلاؤڈ سیڈنگ کے نتیجے میں جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گوجر خان میں بارش ہوئی۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوپہر 2 بجے سیڈنگ کی گئی، جس سے لاہور میں بھی بارش کا امکان بڑھ گیا ہے۔

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس کامیابی کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی بارش اسموگ کے مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اسے مقامی مہارت کی شاندار کامیابی قرار دیا۔