پاکستان میں گزشتہ 7 سالوں میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں کمی

اسلام آباد:پاکستان میں گزشتہ 7 سالوں کے دوران خواجہ سراؤں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق 2017 میں خواجہ سراؤں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی، جو 2023 تک کم ہو کر 20 ہزار 331 رہ گئی، یعنی 1443 کی کمی آئی ہے۔

 

2023 کی مردم شماری کے مطابق، خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کی تعداد 1117، پنجاب میں 13 ہزار 957، سندھ میں 4 ہزار 222، بلوچستان میں 765 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 270 ہے۔