سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی اہم دریافت

 

کراچی: سندھ کے ضلع سجاول میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جس سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے مطابق، یہ ذخائر شاہ بندر بلاک کے پتیجی کنوئیں سے دریافت ہوئے ہیں۔

پی پی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ گیس کی روزانہ پیداوار کا تخمینہ 11.7 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فیٹ (ایس ایس سی ایف ڈی) ہے، جبکہ تیل کی ابتدائی پیداوار 198 بیرل یومیہ تک متوقع ہے۔

یہ دریافت نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے توانائی کے ذخائر میں اہم اضافہ کرے گی، جس سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ پی پی ایل کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت سے پاکستان کی توانائی کی خودکفالت کی راہ مزید ہموار ہو گی۔