نئی دہلی: بھارتی ریاست تلنگانہ کی حکومت نے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو حیدرآباد میں ہونے والے اپنے کنسرٹ سے پہلے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاستی حکومت نے کنسرٹ کی انتظامیہ کو یہ نوٹس بھیجا ہے، جس میں گلوکار کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کنسرٹ میں ایسے گانے نہ گائیں جو شراب، منشیات یا تشدد کو فروغ دیتے ہوں۔
نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر بچوں کو مدعو نہ کیا جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اونچی آوازوں اور فلیش لائٹس کو کنٹرول کیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 26 اور 27 اکتوبر کو یونے والے کنسرٹ کے دوران چندی گڑھ کے رہائشیوں نے گلوکار پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے اپنے گانوں کے ذریعے شراب، منشیات اور تشدد کو فروغ دیا۔