کراچی: رواں سال کا آخری سپر مون آج رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق، یہ سپر مون رات 2 بج کر 28 منٹ پر آسمان پر واضح طور پر دکھائی دے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق، سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب ترین نقطے پر پہنچتا ہے۔ اس دوران چاند معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 60 ہزار 378 کلومیٹر ہوتا ہے، جب کہ چاند اور زمین کے درمیان عام طور پر یہ فاصلہ 3 لاکھ 84 ہزار 400 کلومیٹر رہتا ہے۔