لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند اور اسموگ کی شدت سے نمٹنے کے لیے کل شام سے ہلکی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق، 14 سے 16 نومبر کے دوران لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گوجرانوالا، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے، جو کہ فضائی آلودگی میں کمی لانے اور دھند کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دے گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران بیشتر پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا، اور گلگت بلتستان میں بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے جیسے چترال، دیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور لکی مروت میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔