ننکانہ صاحب: بابا گورونانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکا سے ایک 28 رکنی وفد بھی گوردوارہ جنم استھان پہنچ چکا ہے۔ تین روزہ تقریبات 16 نومبر تک جاری رہیں گی۔
کراچی میں گورنر ہاؤس میں بابا گورونانک کی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بابا گورونانک نے نہ صرف سکھ مذہب کی بنیاد رکھی بلکہ دنیا کو محبت، اتحاد اور خدمت کا پیغام دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ننکانہ صاحب آ کر ان تقریبات میں شریک ہوں گے۔