لاہور: موٹروے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے روڈ یوزرز کو دن کے اوقات میں سفر کرنے کی تجویز دی۔
انہوں نے بتایا کہ دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک سفر کے لیے بہتر اوقات ہیں اور گاڑیوں کے سامنے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کرنا ضروری ہے۔ مزید یہ کہ روڈ یوزرز کو غیر ضروری سفر سے بچنے، تیز رفتاری سے پرہیز کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
اگر کسی کو معلومات یا مدد کی ضرورت ہو تو موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔