چیمپئنز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جار

لاہور :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ایک پروموشنل ویڈیو جاری کی، جس میں پاکستان کو میزبان دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں لاہور کے تاریخی دہلی گیٹ، ٹرک آرٹ اور سرفراز احمد کی قیادت میں 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا منظر شامل کیا گیا ہے۔

 

 

تاہم، بھارت کی جانب سے پاکستان میں ایونٹ کھیلنے سے انکار کے بعد شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے، جس کے باعث آئی سی سی کو قانونی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھا تھا، جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے انکار کے بارے میں پاکستانی حکومت کا موقف شامل تھا۔

 

 

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ پاکستان کے لیے ایک اہم ایونٹ ہے، کیونکہ اس کے بعد 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا یہ تیسرا موقع ہے۔