اسلام آباد:پاکستان میں بینک صارفین کی شکایات کے حل کی مدت 30 دن کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل بینکوں کو شکایات حل کرنے کے لیے 45 دن کی مہلت دی جاتی تھی۔
اب اگر صارفین کو بینک کی جانب سے مناسب جواب نہ ملے یا جواب غیر تسلی بخش ہو، تو وہ 30 دن کے اندر بینکنگ محتسب پاکستان سے رجوع کر سکتے ہیں۔ شکایت کرنے سے پہلے صارفین کو پہلے اپنے متعلقہ بینک سے شکایت حل کرنے کی درخواست کرنی ہوگی۔ اگر بینک مقررہ وقت میں جواب نہیں دیتا یا جواب ناکافی ہو، تو صارف شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
اگر شکایت میں تاخیر کی وجہ معقول ہو، تو بینکنگ محتسب تاخیر کو درگزر کرتے ہوئے شکایت پر غور کر سکتا ہے۔