چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کر رہے ہیں: وزیر اعلیٰ سندھ

 

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سندھ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ صحت اور تعلیم کے مسائل بھی اہم ہیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو کے وژن کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی قیادت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دو سال پہلے سیلاب سے بے گھر ہونے والے متاثرین کے لیے گھروں کا منصوبہ شروع کیا تھا، جو دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم ہے اور اگلے ڈیڑھ سال میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو گھر فراہم کیے جائیں گے۔