ٹوکیو: جاپان کے ایوانِ نمائندگان میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے رن آف ووٹ میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ شیگیرو اشیبا نے 221 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی اور دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔
465 رکنی ایوان میں اس اہم پیش رفت کے بعد شیگیرو اشیبا ایک بار پھر وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ وہ پہلے بھی وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور ان کی سربراہی میں جاپان نے عالمی سطح پر کئی معاہدے اور اقتصادی اقدامات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
جاپانی تاریخ میں یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ وزیر اعظم کے انتخاب میں رن آف ووٹ کا مرحلہ آیا ہے، جبکہ آخری مرتبہ یہ صورتحال 1994 میں پیش آئی تھی۔