بجلی کے ونٹر پیکج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا:حافظ نعیم الرحمن

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے ونٹر پیکج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔

 

 

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، اگر واقعی مہنگائی کم ہوئی ہے تو بجلی اور پٹرول کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں؟

 

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کو اربوں روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں دیے جا رہے ہیں جبکہ اشرافیہ ٹیکس ادا نہیں کرتی اور بوجھ صرف غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔

 

 

انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت کی جانب سے 14 ہزار سرکاری اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی کوشش کی مزاحمت کی جائے گی۔