اسلام آباد:پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت کینیڈا میں مختلف ایونٹس میں شرکت کر رہی ہیں اور اپنے فینز کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بھارتی نژاد پنجابی ڈی جے کی پارٹی میں سرپرائز طور پر شامل ہوتی نظر آئیں۔
ہانیہ عامر کے دنیا بھر میں مداح ہیں، جو ان کی اداکاری اور سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کی بدولت ان سے جڑے رہتے ہیں۔ ان کا انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں، جو ان کی ہر نئی پوسٹ کا انتظار کرتے ہیں۔
ڈی جے ووڈکا نے ہانیہ کی سرپرائز انٹری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پارٹی میں پہنچے تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ہانیہ کی موجودگی سے اتنا جوش پیدا ہوگا۔ انہوں نے ہانیہ کو "دنیا کی کرش” اور پارٹی کی روح قرار دیا، جس سے پارٹی کا ماحول اور بھی خاص ہو گیا۔