اسلام آباد:بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار پر حکومت پاکستان نے سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آیا تو پاکستان بھارت کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ اور دیگر میچز نہیں کھیلے گا۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور یہ ایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا، کسی بھی ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
آئی سی سی نے پی سی بی کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت پاکستان بھارت کی اولمپکس 2036 کی بڈ کے خلاف بھی خط لکھنے پر غور کر رہی ہے کیونکہ کرکٹ اس ایونٹ کا حصہ بننے جا رہا ہے۔ حکومتی موقف ہے کہ بھارت کو کھیلوں میں سیاست کو دخل اندازی سے بچنا چاہیے۔