جے یو آئی کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان

 

اسلام آباد: جے یو آئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کو اس حوالے سے کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔

 

 

 

 

 

 

ترجمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات میں منصفانہ ٹرائل ضروری ہے اور بطور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی سے رابطہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف معاملات پر مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی برقرار رہے گا۔