اسلام آباد:اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک اور پرکشش ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ بولڈ لباس اور منفرد انداز میں نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں ان کے جسم پر ایک ٹیٹو بھی واضح ہے، جبکہ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے: "جہاں آپ کو سچی محبت ہو جائے”۔
اس بار بھی علیزے شاہ نے کمنٹس کا آپشن بند رکھا ہے، جس سے مداحوں اور ناقدین کو کوئی تبصرہ کرنے کا موقع نہیں ملا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ علیزے اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے تنقید کا سامنا کر رہی ہیں؛ وہ اکثر مختصر لباس میں اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، جو توجہ اور بحث کا باعث بنتی ہیں۔