کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان

 

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسے کمی کے بعد 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 277 روپے 95 پیسے تھی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ہوئی، جس سے اس کی قیمت 278 روپے 74 پیسے ہوگئی۔