سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی مل گئی

 

ممبئی: بالی وڈ کے سپرسٹار شاہ رخ خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کا ایک نیا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد ممبئی کے باندرہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 5 نومبر کو چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور سے تعلق رکھنے والے فیصان نامی شخص نے باندرہ پولیس اسٹیشن کی لینڈ لائن پر کال کی اور شاہ رخ خان کو 50 لاکھ روپے تاوان دینے کی دھمکی دی۔

پولیس نے فوراً مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ سلمان خان کو دھمکی دینے کے بعد ایک اور بالی وڈ شخصیت کو نشانہ بنانے کا معاملہ بن چکا ہے، جس سے انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھمکی دینے والے شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔