سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی، فی تولہ نرخ 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگئے

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی بیشی کا رجحان جاری ہے۔ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 10 گرام سونا بھی 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے کا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس سے فی اونس قیمت 2 ہزار 737 ڈالر تک آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔