کیلیفورنیا:انسٹا گرام نے اپنے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت نئے ٹولز متعارف کرائے جائیں گے تاکہ صارفین کو میسجز کی ریکوئسٹ کو فلٹر کرنے میں آسانی ہو۔
میٹا کی جانب سے فراہم کردہ نئے فیچرز کے ذریعے ایسے میسجز جو فلٹر کیے جائیں گے، وہ صارف کے مین ان باکس میں نظر نہیں آئیں گے۔ یہ ٹولز ویریفائیڈ اکاؤنٹس، برانڈز، اور کریٹیرز کے پیش نظر میسج ریکوئسٹس کو ترتیب دیں گے، جس سے صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ کن میسجز کا جواب دینا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ، انسٹا گرام "اسٹوری ریپلائیز” کے نام سے ایک نیا فولڈر بھی متعارف کرائے گا، جس سے صارفین کو ایک ہی جگہ پر اسٹوری ریپلائیز تک رسائی حاصل ہوگی۔
یہ تبدیلیاں صارفین کی آرا کی بنیاد پر کی گئی ہیں، جنہوں نے شکایت کی تھی کہ ڈی ایمز کو منظم رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے وضاحت کی ہے کہ ریکوئسٹ ان باکس میں موجود متعدد میسجز کی وجہ سے یہ نئی فلٹرنگ سہولت فراہم کی گئی ہے، اور sort اینڈ فلٹرز آپشنز ان باکس کے ٹاپ پر نظر آئیں گے۔