راولپنڈی : غزہ سے آئے 44 طالب علم اب راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ بن گئے ہیں، جن میں 11 لڑکیاں اور 33 لڑکے شامل ہیں۔
یہ سب غزہ کی ال اظہر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے تھے اور اب یہاں اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔
ان طلبہ کی پاکستان منتقلی کی اپیل ڈاکٹر یوسف الدین نے کی تھی۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر جہانگیر سرور، ڈاکٹر عمر، اور ڈاکٹر رضوان تاج نے ان کا خیرمقدم کیا۔
پرنسپل ڈاکٹر جہانگیر سرور نے طلبہ کو وائٹ کوٹ پہنائے، جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر عمر نے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔