سندھ حکومت نے دیوالی پر یکم نومبر کو تعطیل کا اعلان کیا

 

کراچی: حکومت سندھ نے دیوالی کے موقع پر یکم نومبر بروز جمعہ کو ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ ہر سال کی طرح ہندو ملازمین اور ورکرز کے لیے تعطیل فراہم کرنے کے سلسلے میں کیا گیا ہے، اور ان کی ایڈوانس تنخواہیں بھی جاری کی جائیں گی۔ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ تعطیل سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ مجاز حکام پر بھی لاگو ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ہندو ملازمین اس اہم موقع کو اپنے خاندانوں اور برادریوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے منا سکیں۔