لندن: دی گارڈین کی ایک رپورٹ میں بھارت پر بین الاقوامی دہشت گردی اور دوسرے ممالک میں قتل کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اس دعوے کا حوالہ دیا گیا ہے کہ بھارتی سفارتکار سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں شامل تھے۔
بھارت نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کینیڈا پر یہ الزام لگایا کہ وہ "سکھ انتہا پسندوں” کو پناہ دے رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا، جو اس کے قوم پرست ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے۔
علاوہ ازیں، دی گارڈین نے بھارت کی سرگرمیوں کو اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کی بین الاقوامی کارروائیوں سے موازنہ کیا ہے اور قانونی احتساب کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس رپورٹ نے بھارت کی عالمی سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کی توجہ اس مسئلے کی جانب دلائی ہے۔