آئینی ترمیم کے نمبر پورے، اتفاق رائے کی کوششیں جاری ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد:خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کے پاس آئینی ترمیم کے لیے درکار تعداد موجود ہے، لیکن وہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر 26ویں آئینی ترمیم پر کسی مشترکہ فیصلے تک پہنچ جاتے ہیں تو یہ مستقبل میں فائدہ مند ہوگا۔ بصورت دیگر، ان کے پاس ضروری ووٹ موجود ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کے اوقات میں تبدیلیاں اتفاق رائے کی کوشش کے تحت کی جا رہی ہیں۔