آئینی ترمیم: پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

 

راولپنڈی میں 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ایک اور ملاقات ہوئی۔ اس وفد میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور سینیٹر علی ظفر شامل تھے، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا بھی ساتھ

تھے۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے ممکن ہوگا، لیکن یہ عمران خان کی ہدایات پر منحصر ہے۔ آج پی ٹی آئی وفد کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہیں ہو سکی۔ شیخ وقاص اکرم نے ٹوئٹ کیا کہ سلمان اکرم راجا کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، جبکہ دیگر رہنما جیل کے باہر انتظار کر رہے ہیں۔