بھارت :بھارتی اداکارہ ملائیکا اروڑا نے اعتراف کیا ہے کہ آن لائن ٹرولنگ نے ان کے ذاتی تعلقات پر منفی اثر ڈالا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے وہ خود کو مضبوط رکھتی ہیں، منفی باتوں کو نظرانداز کرتی ہیں اور اپنی زندگی کے مثبت پہلوؤں پر توجہ دیتی ہیں۔
ملائیکا کا کہنا تھا کہ مشہور شخصیات کی زندگی اور ان کے رشتے اکثر لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں، جو بعض اوقات حد سے زیادہ مداخلت کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے باوجود وہ ٹرولنگ اور تنقید سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ ملائیکا کی ارباز خان سے شادی 2017 میں ختم ہوئی تھی اور بعد میں ارجن کپور سے تعلقات پر بھی انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔