اتر پردیش: ٹماٹروں کی چوری کو روکنے کے لیے پولیس تعینات کی گئی ہے۔ بھارت میں ایک ٹرک، جو 18 ٹن ٹماٹر لے کر جا رہا تھا، ہائی وے پر الٹ گیا، جس کی وجہ سے ٹماٹر سڑک پر بکھر گئے۔
ٹرک کے ڈرائیور ارجن نے بتایا کہ وہ بنگلورو سے نئی دہلی جا رہا تھا جب اچانک ایک گائے سامنے آ گئی، جسے بچانے کے لیے موڑتے ہی ٹرک الٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، لیکن ان کا ساتھی معمولی زخمی ہوا۔ اس کے علاوہ، ان کے پیچھے آنے والی ایک خاتون دوسرے ٹرک سے ٹکرا گئی، جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی تاکہ ٹماٹروں کی چوری کو روکا جا سکے۔ انہوں نے ہائی وے کے قریب سخت ناکہ بندی کی اور رات بھر گشت کر کے چوری کو روکنے کی کوشش کی۔ اس وقت بھارت میں ٹماٹروں کی قیمت فی کلو 100 روپے ہے۔