ملتان ٹیسٹ : میچ دلچسپ مرحلے میں داخل

ملتان :ملتان میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ پاکستان کو جیت کے لیے 6 وکٹیں درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کو 242 رنز بنانے کی ضرورت ہے۔

 

چوتھے روز انگلینڈ نے کھیل کا آغاز دو وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے کیا۔ تاہم، ساجد خان نے جلد ہی اولی پوپ کو ایک رن کے اضافے پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد نعمان علی نے 18 رنز پر جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے انگلینڈ کے اوپنرز کو آؤٹ کر دیا تھا، جہاں ساجد نے بین ڈکِٹ کی قیمتی وکٹ اور نعمان علی نے زیک کرالی کو آؤٹ کیا۔

 

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 366 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 291 رنز پر آؤٹ ہوئی اور اسے 75 رنز کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہوئی، جس کے نتیجے میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف ملا۔ یہ میچ اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔