پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر اجلاس کل تک ملتوی

 

اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر اجلاس کل تک ملتوی کیاگیا ہے۔ جے یو آئی کا اصرار ہے کہ آئینی عدالت کے قیام کے بجائے آئینی بینچ بنایاجائے ۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہنا ہے کہ آج اچھی خبروں کا دن ہے۔اس سلسلے میں ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہناہے کہ آج اچھی اور بڑی خبروں کا دن ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ صرف ایک پھونک مارنے کی دیر ہے۔
اس بارے میں سید خورشید شاہ نے دو دن کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ آئینی ترامیم کا فیصلہ دو دن میں ہوجائے گا۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا ڈرافٹ مکمل ہوچکا ہے۔