اسلام آباد:خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا مسودہ دو دن تک مکمل ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ارکان پارلیمنٹ کے اغواء سے آگاہ کیا ہے اور یہ
معاملہ سپیکر کے سامنے رکھا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، ہم نے بار بار پی ٹی آئی سے مجوزہ ڈرافٹ مانگا لیکن انہوں نے ابھی تک ترامیم نہیں دی ہیں۔