صدر زرداری، بلاول بھٹو، فضل الرحمٰن کی نواز شریف کی رہائش گاہ آمد، آئینی ترمیم پر مشاورت

لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے موجود ہیں۔

 

اس اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اور گورنر پنجاب سلیم حیدر بھی شامل ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق، 26ویں آئینی ترمیم پر حتمی مشاورت جاری ہے اور 3 بڑی جماعتوں کے درمیان اس کے مشترکہ مسودے پر اتفاق رائے کا امکان ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم مولانا فضل الرحمٰن کی منظوری پر منحصر ہے، اگر وہ راضی ہوئے تو ترمیم ہو گی، ورنہ نہیں۔

 

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن نے ایک دن پہلے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے بعد نواز شریف کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔