ایس سی او کا23واں اجلاس اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد : ایس سی او کا 23واں اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف  نےافتتاحی خطاب  میں کانفرنس میں  شریک رہنماؤں کا خیر مقدم کیا۔

 

وفاقی دارلحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا باقائدہ آغاز ہوگیا ہےجس میں چین سمیت  8ممالک کے رہنما شریک ہیں ۔

 

تنظیم کے دیگر ممبر ممالک کے رہنماؤں میں  بیلا روس ،قازقستان، روس،ازبکستان کے وزیراعظم شامل ہیں ، ان کے علاوہ کرغزستان کے کابینہ ممبر، ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ نے شرکت کی۔ منگولیا مبصرکے طور پر شرکت کررہا ہے جس کی نمائندگی منگولیا کے وزیراعظم کررہے ہیں۔ ترکمانستان کی بطور مہمان خصوصی نمائندگی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد مریدوف کررہے ہیں۔