اسرائیل کی غزہ میں جارحیت ، مزید 55فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ : اسرائیلی فوج کے حملوں میں مسلسل اضافہ ،گولہ باری کے نتیجے میں مزید 55فلسطینی شہید ہوئے جبکہ معتدد زخمی ہو گئے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خیموں اور پناہ گاہوں میں رہائش پذیر فلسطینیوں کو اپنا نشانا بناتے ہوئے غزہ اور جبین میں حملے کیے اور شہریو ں  کو شہید کیا ۔ غزہ کے شمال میں محاصرے کے دوران جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ، سکول اور نصیرات کیمپ پر بمباری کرتے ہو ئے 22 فلسطینی شہید کیے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین حمایتی گروپ حماس نے اسرائیل کےٹھکانوں پر حملے کرتے ہوئے 12گاڑیاں بارودی سرنگوں سے اڑائیں ، اور دیگر حملوں میں متعدد اہلکاروں کو جہنم واصل کرنے کا دعویٰ کیا۔

 

فلسطین میں جاری اسرائیل جارحیت میں اب تک 42ہزار 344 فلسطینی شہید جبکہ 99ہزار13 شہری زخمی ہو چکے ہیں ۔