پیٹرول کی قیمت فی لٹر 247 روپے 3 پیسے برقرار ،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔ پیٹرول کی قیمت فی لٹر 247 روپے 3 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر کے اسے 251 روپے 29 پیسے فی لٹر کر دیا گیا ہے۔ یہ نئی قیمتیں 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گی۔

علاوہ ازیں، ملک میں خام تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کی یومیہ پیداوار 63,898 بیرل رہی، جبکہ پچھلے ہفتے یہ 63,376 بیرل تھی۔ اسی طرح گیس کی پیداوار میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے، جو 3,039 ایم ایم سی ایف ڈی رہی۔