اوٹاوا: کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو ڈی پورٹ کردیا ہے۔
بھارتی حکومت کی طرف سے علیحدگی پسند سکھوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے کینیڈا پہلے بھی بھارت کو خبردار کرچکا تھا۔ذرائع کے مطابق کینیڈا کی پولیس کو سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ان اہلکاروں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل گئے تھے۔ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں بھارتی قتل کی سازش سے بال بال بچے تھے۔
حکومت نے پولیس کی جانب سے نئی رپورٹس موصول ہونے کے بعد بھارت کے خلاف انتہائی قدم اٹھایا ، رپورٹس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کینیڈا میں بھارت کی پُرتشدد سرگرمیاں جاری ہیں۔
کینیڈا سے بے دخلی کی اطلاع پر بھارت نے ہائی کمشنر اور سفارتی عملے کو واپس بلوالیا۔اُدھر کینیڈا کی حکومت نے گزشتہ ہفتہ نئے شواہد سے متعلق بھارت کو آگاہ بھی کردیا ہے۔