گدھا "بگ باس18 ” سے آئوٹ

 

ممبئی : گدھا ” بگ باس 18 ” سے آئوٹ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیموں کی جانب سے پروڈیوسروں سے کی جانے والی اپیلوں کے

بعد انہیں ریئیلٹی شو سے ہٹایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پیٹا انڈیا کی ٹیم کی جانب سے اکتوبر کو سلمان خان کو ایک خط بھیجا گیاتھا۔ بھیجے گئے خط کے مطابق انہوں نے سلمان خان سے درخواست کی تھی کہ وہ پروڈیوسروں پر زور دیں کہ وہ تفریح کے لئے جانوروں کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے گریز کریں۔
اس بارے میں جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بگ باس کی ٹیم نے ہمیں یہ خبر دی ہے کہ انہوں نے گدھے کو چھوڑ دیا ہے۔ یہ کامیابی ہر اس شخص کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے اس مقصد کی حمایت کی اور اس میں شمولیت اختیار کی۔